پہلے 1 گاڑی پھسلی پھر دوسری بھی پھسل گئی ۔۔ برف باری کے دوران ڈرائیور بریک لگاتا رہا مگر آخر میں کیا ہوا؟ دیکھیے

image

پاکستان میں جیسے جیسے سردی کی شدت بڑھ رہی ہے، اسی طرح پہاڑی علاقوں پر برف باری سے حالات بھی خراب ہو رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان کی چٹر ویلی میں کچھ ایسا ہی ہوا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر ہی ہے۔ خوبصورت ترین مقامات میں شمار کی جانے والی یہ ویلی اپنے دلکش نظاروں کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے۔

تاہم ان دنوں اسی ویلی کی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا ہے، جس میں دیکھا گیا کہ ایک بولان ہائی روف اور سفید کار برف باری میں پھسلن کے باعث بے قابو ہو گئیں۔

جیسے ہی سفید کار ہائی روف سے جا لگی، تو ہائی روف بھی آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی، اگرچہ ہائی روف ڈرائیور نے گاڑی سنبھالنے کی کوشش کی، تاہم ناکام رہا، اور مجبورا چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر اتر گیا۔

خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن پھسلن کے باعث گاڑیاں اپنی جگہ سے کئی فاصلے پر چلی گئیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.