پشاور سانحہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آرمی چیف

image

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پشاور سانحہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت 225 ویں کورکمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں شرکا کو درپیش خطرات،دہشتگردی کے بڑھتے واقعات،مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ توڑنے پر  بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں،دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔

،


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.