دہشتگردوں سے کب تک ڈریں گے؟ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

image

سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا ہے کہ کبھی مذاکرات تو کبھی یہ دو وہ دو، اس دوران ریاست کہاں ہے؟ دہشتگردوں سے مذاکرات کیوں کئے جارہے ہیں۔

پشاوردھماکے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے  کہا کہ دہشتگردوں سےکب تک ڈریں گے؟ کبھی مذاکرات تو کبھی یہ دو وہ دو،،اس دوران ریاست کہاں ہے؟دہشتگردوں سے مذاکرات کیوں کئے جارہے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ آج دہشتگرد دو بندے ماریں گے کل کو پانچ بندے مار دیں گے، پتہ نہیں ہم کس معاشرے میں رہ رہے ہیں، ایک جج نے دہشتگردی کے واقعہ پر رپورٹ دی اس کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک جج کو مار دیا گیا کسی کو پرواہ ہی نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.