لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل

image

لاہور میں پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کے آہلو روڈ پر میاں بیوی کے قتل کی واردات ہوئی، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کچھ روز قبل کرائے کے مکان میں منتقل ہوئے تھے، دونوں نے پسند کی شادی کی تھی، مقتولین کی شناخت سفینہ اور پیر محمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں لاہور کے رہائشی تھے۔

پولیس نے مالک مکان سے پوچھ گچھ شروع کردی، پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں کو پسند کی شادی کے تنازع پر قتل کیا گیا، ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.