پشاور, پولیس لائن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

image

پشاور: پولیس لائن پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں درج کرلیا گیا ہے۔

اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایس ایچ او شرقی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں دہشت گردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاور پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں اب تک 101 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 49 زخمی زیر علاج ہیں، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج زخمیوں میں سے سات آئی سی یو میں ہیں۔

پولیس لائن خود کش دھماکے کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سےمشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) قائم کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوع سے ملنے والے ثبوت و شواہد فارنزک کے لیے صوبہ پنجاب کی لیبارٹری میں بھجوا دیے گئے ہیں۔

خود کش دھماکے کے بعد پولیس لائن میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی جب کہ مزید سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

پشاور سانحہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،آرمی چیف

پولیس لائنز میں اب چیکنگ ایک کے بجائے 3 مقامات پر ہوگی۔ اسی طرح فیلڈ انٹیلی جنس یونٹ بھی قائم کردیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.