شیخ رشید کے خلاف مری میں بھی مقدمہ درج

image

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید پر تھانہ مری میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ اسلام آباد پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کو گرفتار کرنے گئے تو مزحمت کی گئی۔شیخ رشید سمیت تین افراد نے اسلح اٹھا لیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق شیخ رشید اور مسلح افراد حملہ آور ہوئے ان کے پاس تین عدد گنز تھیں۔شیخ رشید نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دین،نازیبا الفاظ استعمال کیے۔

متن کے مطابق شیخ رشید اور مسلح افراد کی مزاحمت سے پولیس اہلکار کی شرٹ پھت گئی۔

شیخ رشید کے خلاف مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.