مسلمان خاتون رکن کو امریکہ کی اہم پارلیمانی کمیٹی سے نکال دیا گیا

image

واشنگٹن: مسلمان خاتون رکن الہان عمر کو امریکہ کی اہم پارلیمانی کمیٹی سے نکال دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کی پہلی مسلمان خاتون رکن کانگریس الہان عمر کو خارجہ امور کمیٹی سے نکال دیا گیا۔

الہان عمر اسرائیل پر تنقید کرنے کے باعث رپبلیکنز کا نشانہ بنیں۔ جس پر الہان عمر نے کہا کہ میری قیادت اور میری آواز کو دبایا نہیں جا سکتا اور میں دنیا بھر میں ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی رہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ڈیموکریٹ ارکان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ جس بیان کا حوالہ دیا جا رہا ہے وہ پرانہ ہے اور اس پر الہان عمر اسی وقت معذرت کر چکی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.