حکومت کا عمران خان کو جیل بھرو تحریک چلانے کا چیلنج

image

 حکومت نے عمران خان کو جیل بھرو تحریک چلانے کا چیلنج دے دیا۔

حکومت نے عمران خان کو جیل بھرو تحریک چلانے کا چیلنج دے دیا۔ وزیراطلاعات نے کہا جن کی دو دن جیل میں رہ کر آنکھیں بھر جائیں وہ جیلیں نہیں بھرا کرتے۔

ان کا کہنا ہے کہ آپ کو جیل بھرو نہیں ڈوب مرو تحریک شروع کرنی چاہیے۔ عدالتوں میں اپنے اعمال اور کیسز  کا حساب دیں، جیلیں خود بھر جائیں گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا اپوزیشن اور میڈیا کو جیلوں میں ڈالنے والا آج جیل بھرو تحریک کا اعلان کر رہا ہے۔ جیل بھرو تحریک کا اعلان وہ کر رہا ہے جو ٹانگ پر پلستر باندھ کر بکتربند زمان پارک میں بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں قیادت گرفتاری دیتی ہے، گھر میں چھپ کر نہیں بیٹھتی۔ اگر جیل بھرو تحریک میں سنجیدہ ہیں تو زمان پارک سے عورتوں اور بچوں کو ہٹائیں، راستے کھولیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.