امی کی تصویر بنائی اور پھر ۔۔ اپنی ہی ماں کو گرفتار کرانے والا بچہ والدہ کو دیکھ کر رونے لگا، ویڈیو وائرل

image

اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن چھوٹے بچوں سے متعلق کچھ ایسی معلومات بھی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کو حیران کر دیا ہے، جس میں ایک ننھے بیٹے نے اپنی والدہ کو مجرم ثابت کرایا۔

ہوا کچھ یوں کہ سات سالہ اج نامی بچہ اپنی والدہ کے گھناؤنے جرم کو اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا تھا۔

2008 میں اماندا لیوس نامی خاتون نے اپنی ہی بیٹی کی جان لے لی تھی، بیٹی سوئمنگ پول میں ہی ڈبو کر دوسرے جہاں پہنچا دیا تھا، جس کے بعد نہ صرف سب کچھ بدل گیا، بلکہ خود کا بیٹا جو کہ اس وقت ساتسال کا تھا وہ بھی والدہ کے خلاف ہو گیا۔

کیونکہ بیٹے نے ماں کو اپنی بہن کو مارتے ہوئے دیکھا تھا، جس کے بعد جب عدالت نے کاروائی کا آغاز کیا تو ماں اور بیٹا آپس میں کئی سال تک الگ تھے، ماں گرفتار تھی تو بیٹا ماں سے مل بھی نہیں سکتا تھا۔

لیکن ایک دن عدالتی کاروائی کے دوران جب جج نے اج سے پوچھا کہ جو تصویر کاغذ پر بچے نے بنائی ہے اس میں کیا ہے، تو اج نے فورا جواب دیا کہ اس تصویر میں میری امی میری بہن کو سوئمنگ پول میں ڈبو رہی تھیں۔

اس کے بعد وکیل نے بھی پوچھا کہ آپ کی امی کیا کر رہی تھیں؟ جس پر بچے نے جواب دیا کہ وہ میری بہن کو مار رہی تھیں۔

اج کی بہن نے ٹی وی پر مارکر سے رنگ لگا دیا تھا جس کے بعد سزا کے طور پر والدہ نے بیٹی کی جان ہی لے لی۔

دوسری جانب عدالتی کاروائی کے دوران ہی اج کو بتایا گیا کہ آپ کی والدہ بھی موجود ہیں، اسی کمرے میں تو اس کی آنکھیں والدہ کو ہی ڈھونڈ رہی تھیں، وہ اس حد تک بھول چکا تھا کہ والدہ کا چہرا بھی یاد نہیں۔

لیکن والدہ کی طرف اشارہ کیا تو انہیں دیکھ کر بیٹا جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے زاروقطار رو پڑا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.