رپورٹنگ کے دوران دوسرا زلزلہ آ گیا ۔۔ لائیو رپورٹنگ کے دوران کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

image

ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے نے جہاں ترکیہ، شام میں تباہی مچا کر رکھ دی ہے، وہیں اب 10 گھنٹے بعد دوسرے زلزلے نے رہی سہی کسر پوری کر دی۔

7 اعشاریہ 9 شدت کے پہلے زلزلے کے بعد دوپہر 1 بجے 7 اعشاریہ 7 شدت کا دوسرا زلزلہ آیا، جس نے پہلے زلزلے کے بعد ہونے والہی تباہی کو مزید شدت کے ساتھ تباہ کر دیا۔

ایک ترکش رپورٹر کی جانب سے پہلے زلزلے کے بعد رپورٹنگ کی جا رہی تھی کہ اسی دوران دوسرے زلزلہ محسوس ہوا۔

رپورٹر ناظرین تک معلومات فراہم کر رہا تھا کہ اسی دوران زلزلے کے جھٹکے دوبارہ محسوس ہوئے، جس کے بعد رپورٹر خود بھی پریشان ہو گیا۔

مین روڈ پر دیگر شہری بھی موجود تھے، کہ اچانک سب کو محفوظ مقام پر جانے کی ہدایات ملی اور پھر جیسے ہی اپنی جگہ سے آگے کو سرکے تو پیچھے سے پوری عمارت زمین بوس ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کافی وائرل ہو گئی ہے، جس میں صارفین رپورٹر اور شہریوں کو خوش قسمت بھی قرار دے رہے ہیں، جو کہ کئی منزلہ عمارت کے ملبے تلے دبنے سے بچ گئے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.