ق لیگ کا سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری کا دعویٰ

image

ق لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ کےعلاقہ مٹیاری سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں خدشہ ہےمحمدخان بھٹی کوبھی لاپتہ نہ کردیا جائے، ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعیدراں ابھی تک لاپتہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کاباعث بنیں گے، وزیر اعلی ٰسندھ اس لاقانونیت کا فوری نوٹس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے وزیر اعلی ٰسندھ ایسے اقدامات کا راستہ روکیں گے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.