ترکی اور شام میں زلزلے کی پیشگوئی 3 روز قبل کر دی گئی تھی

image

ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کی پیشگوئی 3 روز قبل کر دی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ روز قبل اس خطے میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی کی تھی۔

فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو کہا تھا کہ جلد یا بدیر جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ آئے گا، ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی 3 روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں گزشتہ روز دو انتہائی تباہ کن زلزلے آئے جس کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں اور 2 ہزار 600 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

ترکیہ اور شام میں آنے والے پہلے زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی جبکہ کچھ گھنٹوں بعد ترکیہ ک علاقے البستان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا ایک اور زلزلہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.