ترکیہ شام ہولناک زلزلہ: اموات 10 ہزار سے بڑھنے کا خدشہ

image

ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے سے اموات کی تعداد 10 ہزار سے بھی بڑھنے کے اندیشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید سرد موسم اور عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں تاخیر اور بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔ اور اس وجہ سے اموات کی تعداد 10 ہزار سے بھی تجاوز کر سکتی ہے جبکہ ابتدائی طور پر 1 ارب ڈالر کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

واضح رہے ترکیے اور شام میں زلزلے سے تباہی بڑے پیمانے تک جانے کا امکان ہے۔

انقرہ/ دمشق ترکیہ میں  7 اعشاریہ 8 کی شدت سے زائد کے دو زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4300 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ترکیہ نے زلزلے کی تباہی کے پیش نظر ریاستی سطح پر  ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے، شہریوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز استعمال نہ کریں تاکہ امدادی رضاکاروں کو آپس میں رابطہ قائم کرنے میں دشواری اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

عالمی خبر رساں ایجنسیون کے مطابق ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلوں کو ماہرین حالیہ تاریخ کے سب سے بڑے زلزلے قرار دے رہے ہیں۔

گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کے بعد اب تک ایک سو بیس آفٹر شاکس آچکے، قدرتی آفت کی وجہ سے ترکیہ بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.