پشاور پولیس لائنز دھماکے کا حملہ آورمجرمانہ ریکارڈ یافتہ نکلا

image

پشاور مسجد میں خودکش حملہ کرنیوالا دہشت گرد مجرمانہ ریکارڈ یافتہ نکلا۔

پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں  ہونے والے خود کش دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آگئی۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق مسجد میں خودکش حملہ کرنیوالا دہشت گرد مجرمانہ ریکارڈ یافتہ نکلا۔

یہ بھی پڑھیں:

تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ  مبینہ خود کُش حملہ آور پر پہلے بھی دو افراد کے قتل کا الزام ہے۔ مبینہ خودکش حملہ آور نے غلنئی کرکٹ گراونڈ مہمند میں 2 افراد کو قتل کیاتھا۔

واضح رہے کہ پولیس لائنز دھماکے میں تقریبا100 افراد جاں بحق  جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ دھماکے سے مسجد کی چھت اور دیواریں بھی منہدم ہو گئی تھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.