گوگل کا چیٹ جی پی ٹی کو ٹکر دینے کا اعلان

image

معروف سرچ انجن گوگل مصنوعی ذہانت (آے آئی) پر بنائے گئے چیٹ جی پی ٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے’بارڈ‘ کے نام سے اپنا اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کرنے جا رہا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بارڈ گوگل کے موجودہ بڑے لینگویج ماڈل لامڈا پر بنایا گیا ہے، فرم کا کہنا ہے کہ بارڈر کو ریلیز کرنے سے پہلے اس کے متعدد ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

ٹیک جائنٹ نے اپنے موجودہ سرچ انجن کے لیے نئے AI ٹولز کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ AI چیٹ بوٹس سوالات کے جوابات اور معلومات تلاش کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

اس کی سب سے مشہور مثال ChatGPT  ہے جو انٹرنیٹ پر موجود چیزوں کو علم کے ایک بہت بڑے ڈیٹا بیس کے طور پر استعمال کرتے ہیں حالانکہ خدشات ہیں کہ اس میں غلط معلومات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.