لکی مروت میں کامیاب آپریشن، 12 دہشتگرد مارے گئے

image

پشاور: خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔

لکی مروت میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں بڑی کامیاب حاصل ہوئی۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزمان ٹانک میں دہشت گردی کی کارروائی کے لیے جا رہے تھے۔ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.