پنجاب کے شہروں میں پیٹرول پھر نایاب،شہری پریشان

image

 پنجاب  کے شہروں میں  ایک بار پھر پیٹرول کی مصنوعی قلت  پیدا کر دی گئی۔

فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مہنگا پیٹرول بھی نایاب  ہو گیا، پمپس مالکان نے پیٹرول کی فروخت بند کردی ۔

پیٹرول نہ ملنے سے شہری مارے مارے پھرنے لگے، بعض پمپس پر شہریوں کو پیٹرول انتہائی کم مقدار میں دیا جارہاہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے اسسٹنٹ کمشنرز کو پیٹرول پمپس کی چیکنگ کی ہدایت کردی۔پپٹرول پمپس پر اسٹاک کا جائزہ لینے  کا حکم دیا گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پیمانوں کو بھی چیک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پندرہ فروری سے پہلے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔  آئی ایم ایف مذاکرات کا پیٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا  ہے کہ ہمارے پاس بیس دن کا پیٹرول اور پچیس دن کا ڈیزل موجود ہے۔ اگر کوئی ذخیرہ اندوزی کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ لائسنس بھی معطل کر دیا جائے گا۔ اگر کوئی انفرادی طور پر محدود پیٹرول فراہم کر رہا ہے تو نشاندہی کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.