پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامرڈوگر کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عامر ڈوگر کو ان کے ڈیرے سے 12 کارکنان کے ہمراہ حراست میں لیا گیا ہے۔
عامر ڈوگر کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے سینیر رہنما اسد عمر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر دن تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیاجارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران تحریک انصاف کے خلاف طاقت کا استعمال کررہےہیں،یہ سمجھتے ہیں کہ ظلم کرنے سے عمران خان پیچھے ہٹ جائیں گے۔