وفاقی کابینہ میں مزید 5 معاونین خصوصی کا اضافہ، ارکان کی تعداد 83 ہو گئی

image

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ میں مزید 5 معاونیں خصوصی کا اضافہ کر دیا۔

کابینہ ڈویژن نے معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی راؤ اجمل، شائستہ پرویز، قیصرشیخ، محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان کو وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام 5 نئے معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا جنہیں کوئی قلمدان نہیں دیا گیا جب کہ یہ بلامعاوضہ کام کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 34 وزراء، 7 وزرائے مملکت، 38 معاونین خصوصی اور 4 مشیر شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.