ضمنی انتخابات 16 کے بجائے 19 مارچ کو کرائے جائیں، اسد عمر

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات 16 کے بجائے 19 مارچ کو کرائے جائیں۔

انہوں نے یہ بات سیکریٹری الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری ہو چکا ہے اور اس میں جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ جمعرات کے دن عوام کا بڑا حصہ اپنے نجی و سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف ہو گا، ورکنگ ڈے پر پولنگ سے ووٹرز کے بڑے حصے کے ووٹ کے حق سے محرومی کے امکانات ہیں۔

اسد عمر کے مطابق اگر مقامی طور پر چھٹی کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو بھی ٹرن آؤٹ پر منفی اثرات کے امکانات ہیں۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے تجویز پیش کی ہے کہ الیکشن کے انعقاد کی تاریخ میں معمولی سی تبدیلی سے انتخابی عمل میں ووٹرز کی شرکت کی حوصلہ افزائی ہو گی لہذا الیکشن کمیشن اپنے اعلان کردہ شیڈول پر نظرثانی کر کے جمعرات کی بجائے اتوار 19 مارچ کو 33 حلقوں میں ضمنی انتخاب کروائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.