حالات اتنے ابتر ہیں کہ اپنی جماعت کے بیانیے کا دفاع نہیں کر سکتا،سردار مہتاب عباسی

image

مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ حالات اتنے ابتر ہیں کہ اپنی جماعت کے بیانیے کا دفاع نہیں کر سکتا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاورپالیٹکس ود عادل عباسی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت ایسے لوگوں کے ہاتھ میں ہے جن کا پارٹی سے کوئی فکری رشتہ نہیں،پارٹی کا وجود خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خطرے میں ہے، ہماری پارٹی پنجاب تک سمٹ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت تک تحفظات پہنچانے کی کوشش کی لیکن کوئی حل نہ نکلا، سیاسی جماعتوں کا بنیادی ڈھانچہ فیل ہوچکا ہے، حالات اتنے ابتر ہیں کہ اپنی جماعت کے بیانیے کا دفاع نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کی ذمہ دار اسٹیک ہولڈرز سمیت ہم سب ہیں، پارٹی کے لیے ہم نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں،نوازشریف کو اپنے اختلافات سے متعلق آگاہ کیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت مہنگائی کے عذاب سے گزر رہے ہیں،ب لین ڈالرز قرضے لے کر بھی ملکی مسائل حل نہیں ہو رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 4،5 لوگ بیٹھ کر پارٹی کے فیصلے کرتے ہیں، بہت عرصے سے خاموش تھا ،شاید مجھے خاموش نہیں رہنا چاہیے تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.