پی ٹی آئی وزیراعظم کو اعتمادکاووٹ لینے کا کہے گی، فواد چودھری

image

 پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا امکان موجود ہے،موجودہ حکومت کو 172 ارکان کی حمایت حاصل نہیں، پی ٹی آئی وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے گی۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری‘ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہورہائی کورٹ نے آج اہم فیصلہ دیا ہے، نئے اپوزیشن لیڈر کیلئے پراسس شروع کرنا چاہیے،انفرادی طور پر ہمارے ممبران سے رابطےجاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں پر جعلی مقدمات بنانا اچھی روایت نہیں، سیاسی کلچر کو تباہ کیا جا رہا ہے، آئین کےمطابق الیکشن نہ کروانے والوں پر آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے۔

فوادچودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بحال کرنا چاہتی ہے، صدرمملکت کا اس حوالےسے اہم کردار ہے،اگرعمران خان کو نااہل کیا جاتا ہے تو اس سے ملک کا نقصان ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.