واٹس ایپ پر اب کالز شیڈول کی جا سکیں گی

image

واٹس ایپ اپنے فیچر کو مزید اپڈیٹ کرنے کو تیار ہے۔ واٹس ایپ پر اب کالز بھی شیڈول کی جا سکیں گی۔

واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک ایسا فیچر تیار کر رہا ہے جس میں اب جلد کالز کو بھی شیڈول کیا جا سکے گا۔ صارفین اپنی مرضی کے وقت اور دن پر کال کو شیڈول کر سکیں گے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ پر گروپ کالز کو شیڈول کرانے کے فیچر پر کام شروع کر دیا ہے جس میں گروپ کے تمام اراکین کی رضامندی سے ایک وقت اور دن کا انتخاب کر کے کال شیڈول کی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردی اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح صارفین گروپ کال کا ٹائٹل، تاریخ اور وقت منتخب کرسکیں گے۔ یعنی جس موضوع پر کال کرنا ہو گی اسے ٹائٹل میں لکھا جائے گا اور گروپ اراکین کی رضامندی سے وقت اور تاریخ کا بھی انتخاب ہو سکے گا۔

واٹس ایپ نے تاحال یہ اعلان نہیں کیا کہ یہ فیچر صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا تاہم امید ہے کہ آنے والے چند دنوں میں ہی اس فیچر کو متعارف کرا دیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.