سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ نئی پارٹی کی سربراہی کرو، یہ پیٹریاٹ کی طرح نئی پارٹی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ پنجاب میں الیکشن نہیں کرائیں گے، یہ قومی اور صوبائی الیکشن اکٹھے کرائیں گے، ساری زندگی جیل میں گزار سکتا ہوں لیکن غداری اور بے وفائی نہیں کرسکتا۔