وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات آن ٹریک ہیں، آج اچھی خبر دیں گے۔
میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ آج فائنل راونڈ چل رہا ہے،ان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اچھی خبر دیں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کی آئی ایم ایف سےروزانہ کی بنیادپربات ہورہی ہے۔