ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس بحال

image

کیلیفورنیا: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس 2 سال بعد بحال کر دیئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا ترجمان اینڈی اسٹون نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بحال کرنے کی تصدیق کر دی۔ گزشتہ ماہ میٹا نے سابق امریکی صدر ڈونلٹ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاونٹس بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس جنوری 2021 میں ان کے دور صدارت کے آخری ایام میں کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد معطل کردیئے گئے تھے۔

میٹا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سابق صدر نے دوبارہ ان کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تو ان کے اکاؤنٹس پھر معطل کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.