پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

image

 لاہور ہایکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی  ۔آئی جی پنجاب عثمان انور عدالت کے رو برو پیش ہوئے ۔جسٹس جواد حسن نے  آئی جی سے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب آپ الیکشن کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

آئی جی پنجاب نے کہاکہ ہم نے اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو دے دی ہیں۔انتخابات سے متعلق جو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہو گا ہم اس پر عملدرآمد کریں گے۔جسٹس جواد حسن نے کہاکہ ہمیں بس آپ کی یقین دہانی چاہیے تھی۔آئی جی پنجاب جانا چاہیں تو عدالت سے جا سکتے ہیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ محفوظ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن نوے روز میں ہونے ہیں اس پر عدالتی فیصلے موجود ہیں۔ پنجاب اسمبلی کو گورنر نے تحلیل نہیں کیا۔ اب معاملہ الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے۔ ہم نے وہ فیصلہ کرنا ہے جو آئین اور قانون کے مطابق ہے۔

دوران سماعت گورنر پنجاب کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا، جواب میں کہا گیا کہ جب گورنر اسمبلی تحلیل کرے تب الیکشن کی تاریخ دینا گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن کے اختیار میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ اگر گورنر نے وزیراعلیٰ کی نام نہاد ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل نہیں کی تو الیکشن کی تاریخ دینا گورنر کی ذمہ داری نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.