اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ اگر یہ 25 مئی کو دھمکی نہ دیتا تو ہم نے مستعفی ہو کر الیکشن کرانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فری اینڈ فئیرالیکشن کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، اگر الیکشن ہوں گے تو انشاللہ ہم تیار ہیں، حالیہ فیصلے سے پی ڈی ایم حکومت یا ن لیگ کا کوئی سروکارنہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنر کے پی نے جو خط لکھا وہ ان کی ایک رائے ہے، ہم الیکشن میں حصہ لینے کیلئے بطور سیاسی جماعت تیار ہیں تاہم انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ الگ الگ الیکشن ہوئے تو اس سے سیاسی انتشار بڑھے گا، ہماری رائے ہے کہ الیکشن ایک ساتھ ہوں تو صاف شفاف ہوں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی تھی، مسلم لیگ (ن) کسی سمجھوتے میں شامل نہیں تھی۔
انہوں ںے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ ہمیں حکومت 28 نومبر کے بعد ملی، عوام میں اس بیانے کے ساتھ جائیں گے کہ عمرانی ٹولے نے نواز حکومت گرائی۔
عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں، ایک چیز کے سوا سب کچھ دیں گے، رانا ثنا اللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ موجودہ معاشی مشکلات اس لیے ہیں کہ عمرانی ٹولہ غلط فیصلے کرکے گیا۔