بھارتی جنگی جنون نوجوانوں کے روزگار بھی کھا گیا

image

نئی دہلی: بھارتی ترقی کے دعوے بے نقاب ہو گئے۔ بھارتی جنگی جنون نوجوانوں کے روزگار بھی کھا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال میں بڑی بڑی کمپنیوں میں ملازمت کرنے والے ایک لاکھ سے زائد بھارتی نوجوان بےروزگار ہو گئے۔

332 بین الاقوامی کمپنیوں نے ایک لاکھ سے زائد بھارتی ملازمین کو فارغ کر دیا، ان کمپنیوں میں آئی بی ایم، مائیکرو سافٹ، گوگل، اور ڈیل جیسی مشہور کمپنیاں شامل ہیں۔

انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے بھارتی نژاد سی ای او سُندر پچھائی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارت دشمن پالیسیوں کے سامنے بے بس نظر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری طرف بےروزگاری کے خلاف بھارتی ریاست اُتاراکھنڈ میں مظاہرے پھوٹ پڑے اور ان پرتشدد مظاہروں میں 15 پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔

بھارتی ضلع دیہرا دون میں پولیس بےروزگار نوجوانوں پر ٹوٹ پڑی اور انتظامیہ نے ضلع دیہرا دون میں دفعہ 144 نافذ کر دی جبکہ پولیس نے 13 مظاہرین کو بھی گرفتار کر لیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.