ماں جوان بیٹے کے قاتل کے سامنے کھڑی ہو گئی ۔۔ دیکھیں جج کے سامنے عدالت میں والدہ نے بیٹے کے قاتل کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ ویڈیو

image

لاڈلے اور جوان بیٹے کی میت کو دفنانے کے بعد جب والدہ کی ملاقات کورٹ میں اس مجرم سے ہوئی تو اس نے سب سے پہلے اسے پاس جا کر غور سے دیکھا اور پھر اسے گلے سے لگا لیا۔

یہی نہیں بلکہ عدالت میں بیان بھی دیا کہ مجھے آپ سے بیٹا بدلا نہیں چاہیے کیونکہ آپ بچے ہو اور مجھے کیا معلوم تھا کہ میرے بیٹے کی زندگی ہی اتنی تھی،اس کی موت بھی یوں ہی لکھی تھی۔

اگر تم مارے گئے تو تمہاری والدہ بھی میری طرح غم میں ڈوب جائے گی تو لہذٰا میں آپکو معاف کرتی ہوں ۔ ان الفاظ کو سننے کے بعد مجرم کی ماں اور کورٹ میں موجود تمام افراد رونے لگے کیونکہ اس قدر حوصلہ آج کل انسانوں میں کہاں ہوتا ہے ۔ اس جذباتی بیان کے بعد مجرم کی والدہ سے بھی گلے لگیں ۔

جنہوں نے پریشانی کے عالم میں ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اب کی بار مجرم نے بھی بھری عدالت میں کہہ ڈالا کہ مجھ سے غلطی ہوئی ، آپ سب سے معافی مانگتا ہوں۔

بے شک دین اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو اپنے ماننے والوں کو اس بات کا درس دیتا ہے کہ لڑائی جھگڑا نہیں کرنا چاہیے اوربدلے کی آگے انسان کو جلا دیتی ہے ، اس لیے معاف کر دینا چاہیے اور درگزر سے کام لینا چاہیے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts