پی ایس ایل 2023 کا آفیشل ترانہ ریلیز: ’کاش علی ظفر نے پی ایس ایل کا کوئی ترانہ گایا ہی نہ ہوتا‘

پی ایس ایل 2023 کا آفیشل ترانہ ’سب ستارے ہمارے‘ کے ٹائٹل کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔ سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کےلیے اس آفیشل ترانے کو گانے کا اعزاز حاصل کیا پاکستانی سنگر شئےگل، عاصم اظہر اور فارس شفیع نے تاہم ٹوئٹر پر صارفین علی ظفر کو ہی یاد کر رہے ہیں۔

کیسا لگے گا اگر آپ کچھ بھی نہ کریں پھر بھی لوگ آپ کی تعریف کرنے لگیں اور ہر زبان پر آپ ہی کا نام ہو۔ ایسا ہی کچھ آج شاید علی ظفر بھی سوچ رہے ہوں گے جن کا نام اتوار صبح سے ہی پاکستان کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ انھوں نے خود تو کچھ نہیں کیا لیکن پاکستان پریمیئر لیگ کا آفیشنل ترانہ ریلیز ہوتے ہں جہاں ان کے مداحوں کو ان کی یاد آئی ویں سوشل میڈیا میمز اور چٹکلوں سے بھر گیا۔

پی ایس ایل 2023 کا آفیشل ترانہ ’سب ستارے ہمارے‘ کے ٹائٹل کے ساتھ سنیچر کو ریلیز کیا گیا ہے۔ سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کےلیے اس آفیشل ترانے کو پاکستانی گلوکاروں شےگل، عاصم اظہر اور فارس شفیع نے گایا ہے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1624461772320296961?s=20&t=IdeSjTMfKI-K0LIzeRUn4Q

اب ہونا تو یوں چاہیے تھا کہ اس ترانے میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے سنگرز کا نامسوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرتا لیکن ہوا یہ کہ علی ظفر کا نام تیزی سے ٹرینڈ کرنے لگا جس میں کافی لوگوں کو جہاں یہ غلط فہمی ہوئی کہ اس بارآفیشل ترانہ علی ظفرنے گایا ہے وہیں بعض شائقین نےعلی ظفر کا نام سوشل میڈیا پر گردش کرتے دیکھ کر جان لیا کہ یقیناً پی ایس ایل اینتھم ریلیز ہوا ہو گا۔

اب وجہ کچھ بھی بنی ہو لیکنپی ایس ایل ترانے کا نام سنتے ہی علی ظفر کے کےگائے ترانوں کا مقابلہ اس سال کے ترانے سے کیا جانے لگا اور ساتھ ہی میلہ لوٹ لیا، سیٹی بجے گی اوردل سے جان لگا دیسمیت علی ظفر کے گائے ترانے ایک بار پھر شائقین نے شیئر کرنا شروع کر دیے۔

احمد حسیب نامی صارف نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ وہ نئے ترانے کی اوسط درجہ بندی کر یں گے۔انہوں نے مزید کہا کہجب بھی پی ایس ایل کے ترانے کو شائقین پسند نہیں کرتے، علی ظفر کے گائےپی ایس ایل کے آفیشلترانے ریلیز کرنے کا ایک اور موقع سامنےآ جاتاہے۔ کیا واقعی انھوں نے اس کا معیار اتنا بلند کر دیا ہے۔

https://twitter.com/iamAhmadhaseeb/status/1624459545127923712?s=20&t=IdeSjTMfKI-K0LIzeRUn4Q

کئی صارفینکا کہنا تھا کہصبح صبح ٹوئٹر پر علی ظفر کا نام سر فہرست دیکھ کر ہی انھیں اس بات کا علم ہوا کہ پی ایس ایل نےاپنا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا ہے۔

https://twitter.com/thedumbdumbme/status/1624642351539822592?s=20&t=sKcg7_JFHl-BF2uNTnJ4xA

کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جنھوں نے حقیقت پسندی سے کام لیتے ہوئے لکھا کہ ہر سال نئے ترانے کے مقابلے میں پچھلے کو بہتر سمجھا جانے لگا ہے۔

زہرہ نامی صارف کہتی ہیں کہ ’کاش علی ظفر نے پی ایس ایل کا کوئی ترانہ گایا ہی نہ ہوتا تاکہ ان کا کوئی موازنہ نہ کرتا۔ ان کے مطابق گذشتہ سال گایا ہوا میرا گروو بہت اچھا تھا تاہم لوگ پھر بھی سنگر نصیبو لال سے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے رہے۔ ‘

https://twitter.com/pdubcola/status/1624652015262482433?s=20&t=k6BHOvEjJ6KjVz93Ko197w

کئی صارفین نےپی ایس ایل 8 کے نئے ترانے کو بھی سراہا اور کہاکہ دراصل علی ظفر نے ہماری توقعات بڑھا دی ہیں ورنہ ’نیا ترانہ بھی برا نہیں۔ ‘

https://twitter.com/Binte__Khalid/status/1624649711134117888?s=20&t=IdeSjTMfKI-K0LIzeRUn4Q

کرکٹ کے شائقین جہاں پی ایس ایل کے ترانوں پر بحث کرتے دکھائی دیے وہیں کئی صارفین نے علی ظفر کا نام ٹرینڈکرنے پر میمز بھی بنا ڈالیں۔

مشی نامی صارف نے علی ظفر کی ایک تصویر کو فوٹو شاپ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پتہ نہیں ایسی صورتحال میں میں کیسے خود بخود اگے آ جاتا ہوں۔ ‘

https://twitter.com/_CALLMEMUSHI_/status/1624645159609839617?s=20&t=IdeSjTMfKI-K0LIzeRUn4Q

بعض صارفین نے اپنے تجزیہ میں اس گانے کو پسند کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ’نیا ترانا برا نہیں لیکن ہم اس کا اظہار 2024 کے ترانے کے ریلیز ہونے پر کریں گے اور یہی ہمارا مزاج ہے۔ ‘

https://twitter.com/hiraa101/status/1622988288519729152?s=20&t=YY-WXccH8-OGwz7RmhF-Qg

یہ بھی پڑھیے:

#PSL5: پی سی بی کا 'بچہ' کماؤ پُوت بن گیا

’میں نے اپنے ملک کے لیے فٹ بال کھیلی۔۔ اب میں لوگوں کے گھروں تک کھانا پہنچاتی ہوں‘

سڑک حادثہ جس میں ایک آل راؤنڈر عین جوانی میں دنیا سے گیا لیکن دوسرا بعد میں عظیم آل راؤنڈر بنا

’دنیا نے تسلیم کیا لیکن اپنوں نے رکاوٹ ڈالی‘

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 کا آغاز 13 فروری یعنی پیر سے ہو گا جس کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ملتان کے سٹیڈیم میں مدمقابل ہو گی جبکہ شیڈول کے مطابق میچ کا فائنل 19 مارچ کولاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپرلیگ کے میچز دومرحلوں میں ہوں گے جو ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1616402705366548480?s=20&t=9Rii0XlOZMpObfgMV73v0A

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل پیج پر موجود شیڈول کےمطابق پی ایس ایل سیزن 8 میں کُل 37 میچ کھیلے جائیں گے جس میں افتتاحی کھیل سمیت 5 میچ ملتان میں، 9 میچ کراچی میں اور14 میچ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ان میچوں میںخواتین کے تین نمائشی میچ بھی شامل ہیں ۔ جبکہ لاہور میں کھیل کے فائنل سمیت کُل 9 میچ کھیلے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.