میں مسلمان ہی مرنا چاہتا ہوں کیونکہ ۔۔ جیل میں اسلام قبول کرنے والے باکسر مائیک ٹائسن کا دل اللہ نے کیسے بدل ڈالا؟ دیکھئے

image

جارہانہ مزاج سابق امریکی باکسر مائیک ٹائسن کی زندگی کے دو پہلو ہیں۔ ایک وہ جس میں وہ خود کو دنیا کا طاقتور ترین انسان مانتے تھے اور دوسرا پہلو جس میں ان کے دل میں خوف خدا ہے اور وہ اپنے گناہوں پر کافی شرمندہ ہیں۔

مائیک ٹائسن کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے تھے۔ ایک ظالم شخص انہیں تصور کیا جاتا تھا اور وہ اپنے برے عمل کی وجہ سے جیل کی سلاحوں کے پیچھے بھی جا چکے ہیں۔ مائیک ٹائسن کے قریب جانے سے بھی لوگ کتراتے تھے۔ مگر جب اللہ نے جب اپنا ڈر خوف ان کے دل میں ڈالا تو انکی زندگی ہی بدل گئی۔

مائیک ٹائسن نے 1992 میں جیل میں وقت گزارتے ہوئے اسلام قبول کیا۔ لیکن ان کے کیریئر اور ذاتی زندگی کے واقعات نے بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال اٹھایا کہ وہ ایک مسلمان کی زندگی گزارنے کے لیے کتنے سنجیدہ ہیں۔

مائیک ٹائسن اب ایک مسلمان کی حیثیت سے زندگی گزار رہے ہیں۔ جب انہوں نے اسلام قبول کیا تب ان کی فین فالوودنگ میں دگنا اضافہ ہوا۔

ایک انڑویو میں سابق باکسر مائیک ٹائسن نے خدا سے متعلق سوال پر کہا تھا کہ مجھ میں بہت سے مذاہب کی خصوصیات موجود ہیں، لیکن میں ایک مسلمان ہوں، میں خدا سے بہت محبت کرتا ہوں، میں اپنی استطاعت سے زیادہ دعا کرتا ہوں، خدا پر میرا ایمان ہے کہ جب میں مروں گا تو میں مسلمان ہی مروں گا۔خدا میری حفاظت کرتا ہے، وہ ہر ممکن پہلو سے میرے پاس آتا ہے۔

مائیک کا کہنا تھا کہ میں اب پیسے کے لیے کام نہیں کرتا، لیکن میں نہیں کر سکتا۔ میں اپنی فیملی کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔ یہ الفاظ اس شخص کے ہیں جو دنیا کی رنگینیوں میں گم تھا مگر اب وہ ایک مسلمان کی حیثیت سے زندگی گزارنا چاہتا ہے۔

مائیک ٹائسن نے جیل میں اسلام کیسے قبول کیا؟

جیل سے رہائی کے بعد مائیک ٹائسن نے ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ اسلام پر مبنی کتابیں پڑھنے کے بعد وہ کس طرح متاثر ہوئے اور اسلام کو امن کا مذہب سمجھتے ہوئے ایک مسلمان ہو گئے۔

انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام مائیک ٹائسن سے بدل کر ملک عبدالعزیز رکھ لیا۔ لیکن وہ آج اپنے پورے باکسنگ کیرئیر میں وہ مائیک ٹائسن کے نام سے جانے اور پکارے جاتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts