بچے اللہ کا دیا ہوا سب سے بڑا تحفہ ہیں جو ہر جوڑے کی زندگی میں بڑی مثبت تبدیلیاں اور خوشیاں لے کر آتے ہیں۔ کچھ لوگ خُدا سے بچوں کو مانگ مانگ کر تھک جاتے ہیں، مگر خُدا ان کو دیر سے نوازتا ہے لیکن کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جن کو بن مانگے ڈھیروں نعمتیں مل جاتی ہیں۔ پولینڈ میں ایک خاتون کے ہاں ایک ساتھ 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ خاتون پہلے سے 7 بچوں کی والدہ ہیں۔
پولینڈ کے شہر کراکو سے تعلق رکھنے والی ڈومنیکا کلارک کے ہاں اتوار کو 5 بچوں کی پیدائش ہوئی، یہ پہلے بھی 7 بچوں کی والدہ ہیں جن کی عمریں 10 ماہ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ بچوں کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔ 5 بچوں میں 2 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں، ان نومولود بچوں کو سانس لینے میں دشواری تھی جس وجہ سے انہیں آکسیجن دی جا رہی ہے جبکہ والدہ ڈومنیکا کی صحت بالکل ٹھیک ہیں۔
37 سالہ ڈومنیکا نے بچوں کی پیدائش کو ایک بڑا معجزہ قرار دیا ہے کیونکہ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ 5 کروڑ 20 لاکھ خواتین میں سے کسی ایک کے ہاں ہی یوں 5 بچوں کی پیدائش ایک ساتھ پیدائش ممکن ہوتی ہے۔
لیکن خاتون ڈاکٹروں سے ناراض بھی ہیں کیونکہ:
"
ڈومنیکا کہتی ہیں، ڈاکٹر نے مجھے کہا تھا کہ آپ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوگی لیکن آخری ماہ میں پتہ نہیں کیسے یہ بچے ڈبل ہوگئے، اور پھر ایک ساتھ 5 کی پیدائش ایک منفرد احساس ہی ہے۔ اتنے بچے پیدا کرلیے، اب ڈر لگ رہا ہے کہ کیسے سنبھالوں گی۔ پہلے بھی میرے جڑواں بچے تھے مگر 5 کا تجربہ ایک نیا اور انوکھا ہے۔
"