پہلی مرتبہ قرآن سُنا تو جسم لرز اُٹھا ۔۔ 172 گھنٹے بعد ملبے سے قرآن پڑھتے ہوئے زندہ نکل آنے والے شخص کو دیکھ کر چینی اہلکار نے اسلام کیوں قبول کرلیا؟

image

کلامِ پاک سب سے زیادہ آسان اور خوبصورت کلام ہے جس کو سُن کر لاکھوں غیر مسلم اسلام قبول کرچکے ہیں۔ کہتے ہیں اللہ جسے چاہے اسے ہدایت سے اور جس حال میں چاہے اپنے پاس بُلا لے۔ ایک چینی ریسکیو اہلکار نے جب 172 گھنٹے ملبے تلے انسان کو ملبے کے نیچے سے زندہ نکالا اور قرآن پڑھتے ہوئے دیکھا تو وہ اتنا متاثر ہوا کہ اسلام قبول کرلیا۔

جُن ژانگ نامی چینی اہلکار جو ترکیہ میں امدادی اور ریسکیو ٹیم کا حصہ ہیں انہوں نے دن رات محنت کرکے ترکیہ میں ملبے تلے لوگوں کو بچانے کے لیے کوششیں کیں۔ انہیں کوششوں کے دوران جب انہوں نے ایک کاژمسکز نامی ترکیہ شخص کو ملبے کے نیچے سے قرآن پڑھتے ہوئے اور زندہ نکلتے ہوئے دیکھا تو ان کے دل پر ایسا سحر طاری ہوا کہ قرآن کے کلام کو مزید سننے کی خواہش کی اور سنتے سنتے ترکیہ کے لوگوں سے کہا مجھے اسلام قبول کرنا ہے۔

انہوں نے مقامی مؤذن کی موجودگی میں اسلام قبول کیا اور کلمہ پڑھ کر اپنا نام یوسف رکھا۔ انہوں نے پیغمبرِ اسلام میں سے حضرت یوسف کے نام کو پسند کیا اور اس نام کو رکھا۔ ترکیہ کی مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جُن ژانگ نے مستقبل میں ترکیہ میں ہی رہنے کا ارادہ کیا ہے اور آیا صوفیہ میں نماز باجماعت پڑھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts