سیل ٹیکس میں اضافہ اور نئے ٹیکسز مسترد

image

اسلام آباد/ لاہور: انجمن تاجران اور جماعت اسلامی نے سیل ٹیکس میں اضافے اور نئے ٹیکسز کے نفاذ کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ سیل ٹیکس میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، سیل ٹیکس میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو جائے گی۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے منی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا  ہے کہ عوام میں اب مہنگائی کا مزید طوفان کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں ہے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے مشورہ دیا ہے کہ ملک کے منتخب نمائندے عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ  170 ارب روپے کے نئے ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں۔

پاکستانی معیشت صرف آئی ایم ایف قرض سے بحال نہیں ہو سکتی، موڈیز کی اقتصادی ماہر

سراج الحق نے مہنگائی کے خلاف جاری تحریک میں تیزی لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی مخالف مظاہروں کے نئے شیڈول کا جلد اعلان کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.