سوشل میڈیا کے دور میں جب خط کی بات آتی ہے تو سن کر ماضی یاد آجاتا ہے۔ اب تو اگر ہاتھ میں خط آجائے تو اتنی گہری نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے کہ جیسے وہ کوئی جادوئی کاغذ ہو۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی تازہ خبر میں ایک ایسے خط کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو کسی نے ایک صدی پہلے لکھا تھا مگر موصول 2021 میں ہوا۔
جی ہاں یہ چونکا دینے والا واقعہ برطانیہ میں پیش آیا ہے جہاں سن 1916 میں بھیجا گیا خط 100 سال سے زائد عرصے کے بعد اپنی حقیقی منزل تک جا پہنچا۔
مذکورہ خط انگلینڈ کے شہر باتھ (Bath) سے لندن سے بھیجا گیا جس پر اس زمانے کے بادشاہ جارج 5 کی ڈاک ٹکٹ چسپاں تھی۔
ایک صدی بعد موصول ہونے والا خط سن 1916 میں کیٹی مارش نامی خاتون کے پتے پر ان کی دوست Christabel Mennell نامی خاتون نے بھیجا تھا جو اس وقت باتھ میں چھٹیاں منانے آئی تھیں۔
مگر جہاں یہ خط ملا وہاں سے لوگ جا چکے ہیں اور اب اس جگہ پر اپارٹمنٹ تعمیر ہوگیا ہے۔ 2021 میں یہ خط اس عمارت کے ایک فلیٹ میں مقیم تھیٹر ڈائریکٹر فنلے گلین کے پوسٹ باکس میں ملا۔
خط میں کیا لکھا تھا یہ تو معلوم نہ چل سکا تاہم برطانیہ کے محکمہ ڈاک رائل میل کے مطابق یہ ابھی معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہوا۔