'گول گپے والا آیا گول گپے لایا'، یہ گانا آج بھی ہمارے ذہنوں میں محفوظ ہے۔ گول گپے کا نام سنتے ہی ہمارے منہ میں پانی آنے لگتا ہے لیکن اب گول گپے آئس کریم کے ساتھ بھی فروخت ہونے لگے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس کھٹے میٹھے آرٹیکل میں آئس کریم گول گپے کے بارے میں بتائیں گے۔
آئس کریم گول گپے کی وائرل ہونے والی ویڈیو بھارت سے سامنے آئی ہے جس کی کافی تعریف سننے میں آہی ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد آئس کریم گول گپے کا ذائقہ چکھنے اسٹال کا رخ کر رہی ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی دلچسپ ویڈیو میں ایک دکاندار کو منفرد انداز میں گول گپے بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوکاندار مختلف آئس کریم کے مختلف فلیورز ڈال کر گول گپے لوگوں کو دے رہا ہے۔