20 سال سے برتن دھونے کا کام کر رہی ہوں لیکن اب۔۔ 3 بچوں کی غریب ماں نے اپنا عالیشان گھر کیسے بنایا؟

image

اپنا گھر بنانے کے لئے لوگ پوری زندگی جدوجہد کرتے ہیں خاص طور پر غریب شخص کی تو پوری زندگی کی ایک ہی آرزو ہوتی ہے کہ کسی طرح اپنی چھت میسر آجائے جہاں وہ اپنے بچوں کے ساتھ سکھ چین سے زندگی گزار سکے۔ ایسا ہی سپنا پرمیشوری نے بھی دیکھا تھا جو ایک ماسی ہیں۔

20 سال سے برتن دھو رہی ہوں

پرمیشوری کا تعلق بھارت کی ریاست چنئی سے ہے۔ ان کے گھر میں ایک بیروزگار اور نشئی شوہر کے علاوہ ساس اور 2 بچے بھی ہیں۔ پرمیشوری کہتی ہیں کہ انھوں نے پوری زندگی محنت کی۔ 20 سالوں سے وہ لوگوں کے گھر برتن دھونے کے علاوہ 2 اور نوکریاں کررہی ہیں تاکہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوا سکیں اور ایک گھر بنوا سکیں۔

کھانا کھانے کا وقت نہیں ملتا کیوں کہ۔۔

ان کی بڑی بیٹی نے انٹر کا امتحان پاس کیا ہے جبکہ بیٹا ابھی پانچویں جماعت میں ہے۔ پرمیشوری کہتی ہیں کہ میرے پاس اکثر کھانا کھانے کا وقت بھی نہیں ہوتا کیوں کہ اھیں ایک کے بعد دوسرے نوکری پر پہنچنے کی جلدی ہوتی ہے لیکن اس ساری محنت کا نتیجہ یہ نکلا کہ قرض لے کر ہی سہی پرمیشوری اپنا چھوٹا سا گھر بنانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں۔

کبھی پریشان نہیں ہونا چاہیے

اس کے ساتھ پرمیشوری نے ایک چھوٹی سی اسکوٹر بھی لی ہے جسے وہ اور ان کی بیٹی چلاتی ہیں۔ پرمیشوری کہتی ہیں کہ اس سارے عرصے میں وہ کبھی اداس یا غمگین نہیں ہوئیں کیوں کہ ان کا ماننا ہے کہ خود پریشان ہو کر ہم سوچنے کی صلاحیتیں کھو دیتے ہیں اس لئے اگر کچھ بدلنا ہے تو پہلے خود کو خوش رکھنا ضروری ہوتا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.