خلاء میں جانا آسان تو نہیں ہے لیکن ایک منچلا ایسا بھی ہے جس نے خلاء سے اپنے جہاز سے ہی چھلانگ لگا دی تھی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر خلاء باز بوم گارٹنر کافی وائرل ہو چکے ہیں، جو کہ آسٹریلوی اسکائی ڈائور ہیں، لیکن خلاء میں بھی جا چکے ہیں۔
2012 میں بوم نے اس ارادے کو ظاہر کیا تھا کہ وہ دنیا کی سب سے اونچی جمپ لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرے گا، اگرچہ یہ ایک خطرناک اور جان لیوا اسٹنٹ تھا۔
تاہم بوم کو یقین تھا کہ وہ اس کام کو کر ہی رہے گا، اور پھر 127852 فٹ کی اونچائی سے بوم نے چھلانگ لگا دی، اس دوران اسٹیشن میں موجود ٹیم منہ کھولے تک رہی تھی۔
کہ کہیں بوم کے ساتھ کچھ ہو نہ جائے، اسی دوران دنیا بھر سے 8 ملین سے زائد افراد بوم کو سوشل میڈیا پر دیکھ رہے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ خلاء سے چھلانگ لگانے والے بوم نے کس طرح حفاظتی انتظامات کیے ہوئے ہیں، کیونکہ ذرا سی بے دھیانی اور چوک بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی۔
یہی وجہ تھی کہ ٹیم بھی چوکنا ہو کر بوم سے رابطے میں تھی، اتنی زیادہ اونچائی سے کودنے کے بعد اب بوم کو اپنا پیرا شوٹ کھولنا تھا، جس کے مشکل یہ پیش آ رہی تھی کہ شدید دباؤ میں ہاتھ کو ہلانا بھی مشکل تھا۔
ایسے میں پیراشوٹ تک پہنچنا آسان نہ تھا، اور کھولنا بھی ضرور تھا، کیونکہ نہ کھولنے کی صورت میں وہ جان سے بھی جا سکتے تھے۔
لیکن ہمت کرتے ہوئے بوم نے پیرا شوٹ کے بٹن کو دبا ہی دیا، دباتے ہی پیدا شوٹ کھل گیا، اور ٹیم کی بھی جان میں جان آئی، کیونکہ بوم کی ذرا سی دیر ٹیم کے لیے بھی مشکل کھڑی کر سکتی تھی۔
ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔