دو پاکستانی بھائی گوانتاناموبے سے رہا، وطن روانہ

image

امریکہ کی گوانتاناموبے جیل میں 20 سال سے زائد کا عرصہ گزارنے والے دو پاکستانی بھائیوں کو رہائی کے بعد وطن واپس روانہ کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ رہا کیے جانے والے پاکستانیوں کے نام عبدل ربانی اور محمد ربانی ہیں۔

پینٹاگون کے حکام کے مطابق دونوں پاکستانی بھائیوں کو 2002 میں گرفتار کیا گیا تھا ان کا تعلق شدت پسند تنظیم القاعدہ سے تھا۔

اس رہائی کے بعد گوانتاناموبے جیل میں بند قیدیوں کی تعداد 32 رہ گئی ہے ان میں سے 18 منتقلی کے لیے اہل ہیں۔ تین کے معاملات پر نظرثانی ہو گی جبکہ نو قیدیوں کے کیس فوجی کمشنز میں زیرسماعت ہیں اور ان میں سے دو کو سزا سنائی جا چکی ہے۔

2021 میں جب امریکی صدر جوبائیڈن اقتدار میں آئے تو اس وقت گوانتاناموبے جیل میں 40 افراد قید تھے۔

صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ یہ جیل بند کر دیں گے۔ قانون کے تحت امریکہ کی وفاقی حکومت گوانتاناموبے سے قیدیوں کو اپنی سرزمین پر منتقل نہیں کر سکتی۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم حکومت پاکستان اور دوسرے شراکت داروں کو امریکہ کی ان کوششوں کی حمایت کرنے پر سراہتے ہیں جو گوانتاموبے میں قیدیوں کی تعداد کم کرنے اور بالآخر اسے بند کر دینے کے حوالے سے کی جا رہی ہیں۔‘


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts