شادی کا دن دلہا اور دلہن کے لیے زندگی کا سب سے خاص دن ہوتا ہے، لیکن اگر یہی دن ایک ڈراؤنا خواب بن جائے تو پھر کچھ اچھا نہیں لگتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر شادی کے جوڑے میں ملبوس جوڑا اس وقت وائرل ہو گیا جب وہ اپنے ہی خاص دن پر ہال میں نہ پہنچ سکا۔
امریکی ریاست شمالی کیلی فارنیا سے تعلق رکھنے والے پانو اور وکٹوریا شادی کے دن ہی لفٹ میں قید ہو گئے، جس کے بعد شادی کی تقریب بھی ماند پڑگئی۔
دلہا اور دلہن ہے عالیشان ہوٹل کے 16 ویں فلور پر شادی کی تقریب کا اہتمام کیا تھا، جس تک پہنچنے کے لیے دونوں نے لفٹ کا سہارا لیا، لیکن جب کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی دلہا اور دلہن کا کچھ پتہ نہ چلا تو پھر یہ شک ہوا کہ کہیں لفٹ میں دلہا اور دلہن ہی تو نہیں؟
اور پھر 2 سے گھنٹوں بعد جب رابطہ ممکن ہوا تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ دلہا اور دلہن تو لفٹ میں ہی قید ہو گئے ہیں۔
نئی زندگی کی ایسی شروعات ضرور دلہا اور دلہن کو یاد رہے گی، کیونکہ اس وقت مہمان کھانا کھا رہے تھے اور دلہا دلہن لفٹ میں اپنی جان بچ جانے کی دعا کر رہے تھے۔