اداکارہ اُشنا شاہ کی شادی کی ویڈیو وائرل، ’انڈیا والوں کی کاپی کرنا چھوڑ دو‘

image
 پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔

پیر کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اُشنا شاہ نے شادی کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنے نینوں والے مہاراجہ سے شادی کر لی ہے۔ شوہر، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔‘

اُشنا شاہ اور اُن کے شوہر حمزہ امین کی شادی ایک نجی تقریب میں ہوئی جہاں پر اہلخانہ اور قریبی عزیز و اقارب مدعو تھے تاہم شادی کی تقریب میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان پر صارفین کی جانب سے بھرپور تنقید کی جا رہی ہے۔

اداکارہ پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی اور بالخصوص ملبوسات میں انڈین شوبز سٹارز کی نقل کی ہے۔

    

View this post on Instagram           A post shared by Ushna Shah (@ushnashah)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوبز اینڈ نیوز نامی ہینڈل کی جانب سے اُشنا شاہ کے اپنے شادی میں رقص کی ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس پر پاکستانی صارفین سیخ پا نظر آرہی ہیں۔

Bride @ushnashah is dancing in her wedding ceremony #UshnaShah pic.twitter.com/JAs0IAiiJK

— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) February 26, 2023

ثناء ندیم خان نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سچ میں؟ ہماری ثقافت کے روایتی دلہنوں والے لباس کو کیا ہو گیا ہے؟‘

Seriously!?! What has happened to the traditional bride dressing of our culture!?!

Ain't we following what has not to be followed!?!

— Sana khan Nadeem (@SanaInParadise) February 27, 2023

اسی طرح تامیر کہتے ہیں کہ ’یہ تو انڈین شادی لگ رہی ہے۔ یہاں شناخت کا شدید فقدان نظر آ رہا ہے۔‘

اُشنا شاہ کی شادی کی ویڈیو پر انڈین ثقافت کے رنگ نظر آنے پر تبصرے صرف ٹوئٹر تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ انسٹاگرام پر بھی ان کی ٹرولنگ کی جا رہی ہے۔

شیری خان نے اُشنا شاہ کی آفیشل پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ ’انڈیا والوں کی کاپی کرنا چھوڑ دو۔‘

ارسل ناصر نے اداکارہ کی شادی کا حالیہ دنوں میں ہونے والی کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ کیارا اور سدھارتھ  بننے کی کوشش کر رہے ہیں پر بے فکر رہیں نہیں بن پاؤ گے۔‘

 دوسری جانب شادی کی تقریب کے بعد ہونے والی ٹرولنگ پر بالآخر اُشنا شاہ بھی بول پڑی ہیں۔

Looks Indian wedding, so much identity crisis

— Tiger [email protected]) February 26, 2023

نئی نویلی دلہن اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھتی ہیں کہ ’جن لوگوں کو میرے لباس سے مسئلہ ہے، آپ لوگ شادی میں مدعو ہی نہیں تھے اور نہ آپ نے اس کے لیے پیسے دیے۔ میرے زیورات، میرا جوڑا خالص پاکستانی۔ ہاں میرا دل آدھا آسٹرین ہے۔ اللہ ہمیں خوش رکھے۔‘

اس کے بعد اُشنا شاہ نے اپنی شادی میں آنے والے مہمانوں پر بھی تنقید کی جنہوں نے بغیر اجازت کے تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور پھر انہیں اپلوڈ کیا۔

اُشنا شاہ اس بارے میں لکھتی ہیں کہ ’میں اے بی لاکھانی (فیشن ڈیزائنر) کے رویے سے مایوس ہوں جنہیں میں نے اس وجہ سے بلایا تھا کہ میں انہیں کئی سالوں سے جانتی ہوں۔ میں نے صرف انہیں ہی بلایا تھا۔‘

اُشنا شاہ اور حمزہ امین کی گزشتہ سال دسمبر میں منگنی ہوئی تھی۔ (فوٹو: انسٹا گرام)

انہوں نے مزید کہا کہ ’بقیہ مہمانوں سمیت انہیں بھی پیغام بھیجا گیا کہ ذاتی لمحات کو ریکارڈ کرنا منع ہے۔ وہ نہ صرف اپنے ساتھ کسی اور کو بھی لے آئے اور ساتھ میں وہ ایک فوٹوگرافر بھی لے آئے اور پھر میری فیملی سے جھوٹ بولنے لگے میں نے اس کی اجازت دی ہے۔ اس فوٹوگرافر نے بغیر اجازت کے تصاویر میڈیا کو بھیج دیں۔‘

خیال رہے اُشنا شاہ اور حمزہ امین کی گزشتہ سال دسمبر میں منگنی ہوئی تھی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.