بڑی اُڑان کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی، 274 روپے 78 پیسے کا ہوگیا

image

ڈالر کی قدر میں10روپے31 پیسے کی کمی ہو گئی۔

انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں بڑے اضافے کے بعد آج تیزی سے گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر 10 روپے 31 پیسے سستاہوگیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 274 روپے 78 پیسے  پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت بلند ترین سطح پر چلی گئی تھی۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 285 روپے 9 پیسے تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 290 میں فروخت ہو رہا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.