نواز الدین صدیقی نے بیوی، بچوں کو گھر سے نکال دیا، ویڈیو وائرل

image

بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی بیوی اور بچوں کو گھر سے نکال دیا۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیرئنگ ایپ انسٹاگرام سے جاری ویڈیو میں نواز الدین کی اہلیہ  نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں بچوں سمیت گھر سے نکال دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز الدین کی بڑی بیٹی زار وقطار رو رہی ہوتی ہیں جب کہ ان کی بیوی عالیہ کہتی ہیں کہ میری بیٹی بہت رو رہی ہے اور ہم بہت پریشان ہیں۔ ہم نوازالدین صدیقی کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے پاس صرف 81 بھارتی روپے موجود ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ بچوں کو لے کر کہاں جائیں نہ ان کے پاس ہوٹل میں قیام کرنے کے پیسے ہیں نہ ہی گھر ہے۔

دوسری جانب اس ویڈیو پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے نوازالدین صدیقی نے عالیہ کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aaliya Siddiqui (@aaliyanawazuddin)


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.