“ہمارے بیڈ روم میں آ جائیں” سیف علی خان غصے میں آ گئے

image

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے فوٹوگرافر سے تنگ ہو کر غصے میں کہہ دیا کہ آپ “ہمارے بیڈ روم میں آ جائیں”.

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور کے ہمراہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا کی والدہ کی سالگرہ میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ انہیں فوٹوگرافرز نے گھیر لیا اور ان کے پیچھے پیچھے چلنا شروع ہو گئے۔

پیچھے آتے فوٹو گرافر نے جب سیف علی خان کو پکارا تو انہوں نے کہا کہ “ایسا کریں آپ ہمارے بیڈ روم میں آ جائیں”۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس سے قبل ایک دفعہ سیف علی خان نے انکشاف کیا تھا کہ تصویر کھنچوانے سے صرف ہم ہی نہیں بلکہ ہمارے بچے بھی تنگ آ جاتے ہیں جبکہ تیمور کو تو تصویر کھنچوانا بالکل بھی پسند نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.