بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد

image

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی صارفین پر فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے بجلی صارفین پر تین روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی ہے، سرچارج عوام سے مارچ تا جون 2023 تک کے درمیانی عرصے میں وصول کیا جائے گا۔

اس حوالے سے نیپرا نے واضح کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں سرچارج ایک روپے 43 پیسے رہ جائے گا، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کا اضافہ

ہم نیوز نے اس ضمن میں نیپرا کے حوالے سے بتایا ہے کہ اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.