ہر مسلمان کا یہ ارمان ہوتا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ایک بار تو ضرور خانہ کعبہ کو اپنی آنکھوں سے دیکھے اور اس کی خوبصورتی کو اپنے دل میں قید کرلے مگر نابینا افراد کے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں۔
لیکن 'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں آپ کو چند ایسے نابینا افراد کی ویڈیو دکھائیں گے جن کی طواف کرتے ویڈیو نے لوگوں کو جذباتی کر دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند نابینا افراد کا گروپ ایک دوسرے کے پیچھے پیٹھ پر ہاتھ لگاتے ہوئے محسوس کر کے طواف کررہا ہے۔
ان میں ایک دو لوگ رو بھی رہے ہیں شاید وہ یہ سوچ رہے ہوں کہ کاش وہ بھی عام لوگوں کی طرح خانہ کعبہ کا دیدار اپنی آنکھوں سے کرتے۔
مگر وہ لوگ خانہ کعبہ کو دل کے نظروں سے ضرور دیکھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں نابینا افراد کو دورانِ طواف روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو دیکھ کر صارفین یہی کہہ رہے ہیں کہ وہ آج نہیں تواللہ انہیں قیامت کے دن نور الٰہی سے نوازے گا۔ ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔