کبھی کبھی کیمرے میں ایسی چیزیں قید ہوجاتی ہیں جن کو دیکھنے کے بعد دل میں خوف سا بیٹھ جاتا ہے۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں آپ کو ایک عجیب اور خوف میں مبتلا کردینے والی ویڈیو دکھائیں گے۔
مختصر سی ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا کہ ایک بچہ جو شیشے کے سامنے کھیلنے میں مگن ہے اور پھر وہ خود کو شیشے میں دیکھتا ہے۔
تھوڑی ہی دیر بعد جب وہ کیمرے کی طرف سر اٹھا کر دیکھتا ہے تو شیشے میں موجود اس کا عکس ویسے کا ویسا ہی رہ جاتا ہے اور اس آنکھیں بھی بڑی ہوجاتی ہیں۔ اب وہ دوسرا بچہ کون ہوتا ہے اس بات نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔
ویڈیو کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور وہ اس ویڈیو میں موجود شیشے میں نظر آنے والے اس بچے کو دوسری مخلوق قرار دے رہے ہیں۔
کچھ صارفین ایسی ویڈیوز کو اصلی کہہ رہے ہیں تو کچھ اسے ایڈٹ کی گئی ویڈیو قرار دے رہے ہیں۔