نیسلے کمپنی میں اعلیٰ عہدوں پر پروفیشنل ڈگریاں رکھنے والوں کیلئے 4 سیٹیں خالی ہیں جہاں تنخواہ 7 ہزار درہم سے شروع ہوتی ہے، اتصالات میں دبئی اور ابوظہبی میں اعلیٰ عہدوں پر بھرتی کی جارہی ہے جہاں تنخواہ 8000 درہم سے شروع ہوتی ہے۔
دبئی ہوائی اڈے نے ان لوگوں کے لیے تازہ ترین نوکریوں کا اعلان کیا ہے جو ہوا بازی کی صنعت میں نئے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ یہ نوکریاں مختلف محکموں میں دستیاب ہیں جیسے کہ کسٹمر سروس، سیکورٹی اور گراؤنڈ اسٹاف۔ جو لوگ نوکری کے لیے درخواست دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ ہوائی اڈے کی آفیشل ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں اور اپنی درخواست آن لائن جمع کر سکتے ہیں اور یہاں 4 ہزار درہم سے تنخواہ شروع ہوگی۔
دبئی نے 5000 درہم کی کم از کم ٹیکس فری تنخواہ اور فوائد کے ساتھ 150 سے زائد سرکاری ملازمتوں کا اعلان کیاہے،دبئی کا پرائیویٹ سیکٹر جہاں تارکین وطن کے لیے سب سے مقبول آپشن ہے، وہیں دبئی میں پبلک یا گورنمنٹ سیکٹر بھی کام کے بہتر اوقات اور معاوضے کی وجہ سے ایک مقبول انتخاب ہے۔ اہل درخواست دہندگان کے لیے دبئی میں بہت ساری سرکاری نوکریاں دستیاب ہیں۔ ملازمت کے متلاشی سرکاری اداروں جیسے کہ دبئی کلچر، دبئی ویمن اسٹیبلشمنٹ، دبئی کسٹمز وغیرہ میں اپنی تلاش کو وسیع کر سکتے ہیں۔
اگر آپ دبئی میں بہترین تنخواہ اور مراعات کے ساتھ نوکری چاہتے ہیں، تو آپ کا انتظار اب ختم ہوسکتا ہےکیونکہ امارات آئل کمپنی نے متحدہ عرب امارات میں نئے انجینئرز کے لیے 9000 درہم تک کی تنخواہ کے ساتھ 20 سے زائد ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔
دبئی اسلامک بینک دبئی کا ایک اسلامی بینک ہے جسے 1975 میں حاجی سعید بن احمد اللوطہ نے قائم کیا تھا۔ یہ دنیا کا پہلا اسلامی بینک ہے جس نے اپنے تمام طریقوں میں اسلام کے اصولوں کو شامل کیا ہے اور یہ متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا اسلامی بینک ہے، یہاں 12 اعلیٰ عہدوں پر 25000 درہم تک تنخواہ کے ساتھ بھرتی جاری ہیں۔