کورونا وباء کے دوران اللہ کے گھر کا دیدار کرنے کا شرف صرف سعودی عرب کے شہریوں کے علاوہ کسی کو حاصل نہ تھا اور انہیں بھی اعتمرنا ایپ کے زریعے اجازت نامے حاصل کرنے پڑتے تھے۔
مگر جب اس خطرناک بیماری کا خاتمہ ہوا تو ایک مرتبہ پھر سے مسجد نبویﷺ اور خانہ کعبہ کے دروازے تمام لوگوں کیلئے کھل گئے۔
کورونا وباء کی پابندیاں ختم کر دی گئیں ۔ اب مسجد الحرام اور مسجد نبوی عازمین سے بھر گئیں۔ عشاق دوڑے چلے آئے۔ تل دھرنے کی جگہ تک نہ تھی۔ یہی وجہ ہے کہ رواں برس عمرہ سیزن کے آغاز سے رمضان کے آخر تک اللہ کے 90 لاکھ مسلمان سعودی عرب پہنچے۔
اعتمرنا ایپ پر دباؤ بھر گیا جس کے باعث وزارت حج نے اعتمرنا ایپ منسوخ کرکے اب نسک نامی ایپ کا اجرا کیا ہے۔ عازمین کو ہدایت کی گئی کہ عمرے کی ادائیگی کی تمام کارروائی اب اعتمرنا کے بجائے نسک کے ذریعے ہوگی۔
خیال رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے اندازہ لگایا ہے کہ رواں برس عمرہ سیزن کے آغاز سے رمضان کے آخر تک دنیا بھر سے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔